ایسے وقت جب پورا ملک روپے تبدیل کررہا ہے، اترپردیش کے ہردوئی میں چونکانے والی ایک خبر آئی ہے۔یہاں پر اے ٹی ایم میں نوٹ بھرنے والی ایک آؤٹ سورسنگ ایجنسی کے دو ملازمین
کے ایک کروڑ 22لاکھ روپے سے زائدکے پرانے نوٹوں کے
ساتھ لاپتہ ہونے کا
معاملہ سامنے آیا ہے۔پولیس سپرنٹنڈنٹ راجیو ملہوترا نے آج یہاں بتایا کہ ہردوئی میں کچھ بنکو ں
کے اے ٹی ایم میں نقدی بھرنے کاکام لکھنو کے گومتی نگر کی آؤٹ سورسنگ
ایجنسی سی ایم ایس انفوسس لمیٹڈ کوملا ہے۔